ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ ۔ہبلی ریلوے منصوبہ : ماہرین ماحولیات کے خلاف اسنوٹیکر گرم

انکولہ ۔ہبلی ریلوے منصوبہ : ماہرین ماحولیات کے خلاف اسنوٹیکر گرم

Wed, 27 May 2020 13:36:07    S.O. News Service

کاروار:27؍مئی(ایس اؤ نیوز)انکولہ۔ ہبلی ریلوے لائن منصوبے کو لے کر ماہرین ماحولیات کے خلاف  جے ڈی ایس لیڈر آنند اسنوٹیکر نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کے تعلق سے مداخلت یا مخالفت نہ کریں تو بہتر ہے ورنہ ماہرین ماحولیات کی طرف سے فاریسٹ کی جتنی زمین ہتھیائی گئی ہے وہ  ثبوت کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ 

اس سلسلے میں اخبارنویسوں کو وڈیو پیغام روانہ کرتے ہوئے  آنند اسنوٹیکر نےکہاکہ مجھے تمام ماہرین ماحولیات کے  پس منظر کاپتہ ہے، قانونی طورپر ایک ایکڑ زمین ہے تو غیرقانونی طورپر دس بیس ایکڑ زمین پر قبضہ جمائے بیٹھے  ہیں۔ انہوں نے ماہرین ماحولیات سے مخاطب ہوتے ہوئے اس بات کی انتباہ دیا  کہ  اگر تم منصوبے کے خلاف عدالت میں جاتےہو  تو میں انفرادی طورپر مفادعامہ کی عرضی داخل کردوں گا۔

آنند اسنوٹیکر نے کہا  کہ 13ہزار لوگوں کے دستخط لےکر تم لوگ جدوجہد کررہے ہو، میں 13لاکھ نوجوانوں کے دستخط لے کر اپنی جدوجہد شروع کرونگا۔ ساحلی علاقے کے نوجوانوں کےساتھ سڑک پر اترکر آگے بڑھوں گا۔ اسنوٹیکر نے ماہرین ماحولیات پر گرم ہوتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے ایسے کام کرنے کا  موقع نہ دیں، مزید کہا کہ ہم بہت جلد ریلوے منصوبے کو لائیں گے۔

جغرافیائی طورپر آنند نے کہاہے کہ 85فی صد جنگلات سے بھرے ہوئے ضلع میں اگر ایک ریلوے منصوبہ کو جاری کیاجاتاہے تو کیا تمہاری زمین اور آب پاشی متاثر ہوگی؟۔فاریسٹ کا علاقہ منصوبے کو استعمال ہوتاہے ہونے دیجئے۔ ہم بھی کچھ نہ کچھ قربانی دیں گے۔ ماہرین ماحولیات سے انہوں نے اپیل کی کہ ضلع کی ترقی کو لے کر احتساب کریں۔

اسنوٹیکر نے فاریسٹ محکمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ فاریسٹ محکمہ والے سروے کریں اور ماہرین ماحولیات نے جتنی بھی غیرقانونی زمین پر قبضہ کیا ہے وہ سب واپس لیں۔ انہوں نے پوچھا کہ تم لوگوں نے کتنی فاریسٹ زمین برباد کی ہے،  سب کچھ ثبوت کے ساتھ عدالت کے سامنے پیش کرونگا۔انہوں نے آفسران کو چیلنج کرتےہوئے کہا کہ آپ لوگ اس منصوبے میں مداخلت نہ کریں ۔

ہم کہاں تک انصاف کا مطالبہ کریں؟ بحریہ اڈے اورجوہری پلانٹ کے لئے اپنی زمینات کو قربان کرنے سے ہمیں کیا فائدہ ہوا ہے ؟ اب جب کہ ریلوے کا منصوبہ لایا جارہاہے تو ماحولیات کے ماہرین خوامخواہ ناٹک کھیل رہے ہیں، تمہیں عقل نہیں ہے؟ ساحلی پٹی پر کہاں ترقی ہوئی ہے، منصوبے کو لے کر میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے اور مقامی ارکان اسمبلی کا تعاون کرنے کی بات کہی۔


Share: